12 مارچ 2015 - 13:58
سید حسن نصر اللہ ایک استثنائی رہنما ہیں

لبنانی پارلیمنٹ کے اپوزیشن رہنما مائیکل عون نے حزب اللہ لبنان کے رہنما کو ایک استثنائی رہنما قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اپوزیشن رہنما مائیکل عون نے حزب اللہ لبنان کے رہنما کو ایک استثنائی رہنما قراردیا ہے۔ الاخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عون نے کہا کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ شجاعت ، فکر اور پدرانہ محبت کے لحاظ سے ایک استثنائی رہنما ہیں۔ مائیکل عون نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کو دیکھ کرخود اعتمادی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جب میں نے پہلی مرتبہ ان سے ملاقات کی اسی وقت میں نے محسوس کرلیا کہ حزب اللہ کے رہنما ایک استثنائی اور ہمدرد انسان ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169